+91-9525254712
دین اسلام کی ترقی و بقا علوم اسلامیہ کی نشر و اشاعت اور قرآن و حدیث کی تعلیم و ترویج کے لیے مدارس اسلامیہ کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ سقوط سلطنت مغلیہ کے بعد بر صغیر پاک و ہند و بنگلہ دیش میں مسلمانوں کی اپنی تہذیب و ثقافت کے ساتھ بقا انہی مدارس اسلامیہ کی رہین منت ہے۔ مدارس کا یہ کردار ہو بھی کیوں نہ جبکہ اس کی بنیاد خود ہمارے آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی مکی زندگی میں دار ارقم اور مدنی زندگی میں صفہ سے رکھ دی تھی مدارس کی انہی مقدس لڑی میں جامعہ ابو موسی اشعری فاروق نگر پوسٹ دلن ضلع کٹیہار بھی ہے جس کی بنیاداحقر نے سن 2011ء میں اپنے رفقائے کار نیز اکابرین و اساتذہ کے مشورے سے ایک مسجد میں انتہائی بے سروسامانی کے عالم میں رکھا۔