+91-9525254712

اغراض و مقاصد

اغراض و مقاصد

جامعہ ہذا کا قیام دینی و ملی اہم اغراض ومقاصد کے پیش نظر عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔

  • (1) نو نہالان امت کو معیاری دینی تعلیم باہم پہنچا کر قلوب کو اسلامی تہذیب و تمدن سے مزین کر کے امت مسلمہ کے درمیان کی دینی خلاکو پر کرنے کی جدوجہد
  • (2) مسلم عوام کی دین بیزاری، بے راہ روی،ضلالت و گمراہی اور احکام خداوندی سے عدولی کا سدباب اور تحفظ سنت و شریعت کی جدوجہد
  • (3) غیر مسلم بھائیوں کے درمیان دعوتی سرگرمیوں کے ذریعے اشاعت دین اسلام کی سعی پیہم
  • (4) بالعموم مرد حضرات اور بالخصوص خواتین کے اندر اصلاحی پروگراموں اور دینی اجتماعات کے ذریعے صاف و شفاف دینی ماحول پیدا کرنے کی کوشش
  • (5) گاؤں کے ایسے غریب و نادار مسلمان جو اپنی اولاد کومستقل تعلیم دینے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں کم از کم ان کے بچے اور بچیوں کو بقدر ضروریات زندگی دینی و عصری تعلیم دینے کے لیے مکاتب کا قیام ۔
  • (6) اسکول اور کالج کے طلبہ و طالبات کے لیے دینی تعلیم و تربیت کے مستقل انتظامات۔


We have been serving for 14 years
to provide Deeni & Islamic Education for
poor, orphan and needy girls & boys

Be a part of us