+91-9525254712

شعبہ جات

شعبہ جات جامعہ ہذا

جامعہ کے تعلیمی،تربیتی اور انتظامی شعبہ جات مندرجہ ذیل ہیں

(۱) اہتمام

(۲) تعلیمات

(۳) دارالاقامہ

(۴) انجمن

(۵) دعوت و تبلیغ

(۶) نشر و اشاعت

(۷) مکاتب

(۸) مطبخ

(۹) برقیات

(۱۰) تحفظ سنت و شریعت


اہتمام و انتظام جامعہ کا انتظام و انصرام مؤقر و معزز و علمائے کرام و دانشوران عظام پر مشتمل مجلس شوری کے ماتحت ہے اس مجلس شوری کے آراء و مشورے سے طے شدہ جملہ امورمہتمم جامعہ روبہ عمل لاتے ہیں ۔
تعلیمی نظام جامعہ میں نورانی قاعدہ، ناظرہ قرآن،حفظ کلام پاک اور اعدادیہ تا عربی چہارم کی انتہائی معیاری اور ٹھوس تعلیم کے ساتھ ساتھ انگلش میڈیم سے میٹرک تک کی عصری تعلیم کا بھی عمدہ انتظام ہے۔
دارالاقامہ جامعہ کا دارالاقامہ اب تک مکمل طور پر ٹین وپھوس سے بنی جھونپڑیوں پر ہی مشتمل تھا مگر فضل خداوندی نیز بہی خواہان جامعہ کی معاونت سے سال گزشتہ دارالاقامہ کے لئے ایک بلڈنگ کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے اور چند کمروں کی تعمیر بقدر رہائش پوری کر لی گئی ہے جو طلبہ کی قیام گاہ و درسگاہ کے طور پراستعمال ہورہے ہیں مگر اب بھی طلبہ کی کثیر تعداد ٹین وپھوس سے بنی جھونپڑیوں میں ہی قیام پذیر ہے اور وہیں ان کی درسگاہیں بھی لگتی ہیں اس لیے زیر تعمیر بلڈنگ کی جلد از جلد تکمیل اور دارالاقامہ کے لیے ایک دوسری منزل کی تعمیر کا آغاز بے حد ضروری ہے۔
انجمن طلبہ کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرکے ان کے اندر لسانی قدرت اور خطابتی ملکہ پیدا کرنے کے لئے اندرون جامعہ انجمن قائم ہے جس کا ہفتہ واری پروگرام اساتذہ کی زیر نگرانی بروز جمعرات منعقد کیا جاتا ہے۔
دعوت و اصلاح مسلمانوں میں بڑھتی ہوئی بے دینی اور سماجی منکرات کے سد باب اور خالص اسلامی معاشرہ کی تشکیل کے لیے دعوت و اصلاح کا کام بھی بہت ضروری ہے چنانچہ جامعہ کے زیر اہتمام مختلف علاقوں میں حسب ضرورت دعوت و تبلیغ اور اصلاح معاشرہ کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں جس میں اندرون و بیرون صوبہ سے علماء وبزرگان دین مدعو کئے جاتے ہیں اور ان کے پرمغز خطابات سے مسلمانوں کی کثیر تعداد مستفیض ہوتی ہے۔ نیز بروز جمعرات اساتذہ جامعہ کے زیر نگرانی 24 گھنٹے اور چھٹیوں میں حسب موقع سہ روزہ و عشرہ کے لیے طلبہ کی کی جماعت علاقائی گاؤں میں بھیجنے کا بھی نظم ہے۔
نشر و اشاعت شعبہ ہذا سے اشتہارات کتابچے اور تحفظ سنت و شریعت سے متعلق مضامین شائع کیے جاتے ہیں۔
مکاتب شعبہ ہذا سے استفادہ کرنے والے گاؤں محلے کے بچے اور بچوں کی بڑی تعداد رہتی ہے جن کو تجوید کے ساتھ قرآن کریم اردو اور دینیات کی ضروری تعلیم دی جاتی ہے تاہم علاقہ اور گردونواح میں ایسے مکاتب کا باضابطہ انتظام نہیں ہے جہاں قرآن کریم کی معیاری اور دین کی بنیادی تعلیم ہوتی ہو جو کہ مدرسہ کا بنیادی مقصد اور ہر مسلمان پر فرض ہے اسی لیے ادارہ ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ اس بنیادی اور انتہائی ضروری اقدام کو روبہ عمل لایا جائے جس کے لیے اصحاب خیر کی خاص توجہ اور تعاون درکار ہے تاکہ یہ اہم کام انجام پا سکے،اللہ تبارک و تعالی اجر جزیل سے نوازے گا۔
مطبخ اس سال شعبہ ہذا سے مستفیض ہونے والے طلباء کی تعداد 225 رہی جن میں یتیم مسکین اور غریب و نادار طلبہ کی اکثریت اور معمولی فیس دینے والے طلباء بھی چند رہے نیز مذکورہ تعداد میں وقتا فوقتا معمولی کمی زیادتی ہوتی رہتی ہے شعبہ ہذا کے اخراجات زکوۃ صدقات اور عطیات سے پورے کیے جاتے ہیں۔
کتب خانہ کا قیام کسی بھی تعلیمی ادارے کا سرمایہ کتب خانہ اور لائبریری ہوتی ہے جہاں طلبہ و اساتذہ کے مطالعہ نیز مأخذ و مراجع کے لیے کتب فراہم ہوں اس لیے جامعہ میں ایک کتب خانہ کا قیام عمل میں لا کرکتب اسلامیہ فراہم کرنا ہے۔
ڈائننگ ہال مہمانان رسول کے تینوں وقت کے کھانے کا انتظام جامعہ ہی کرتا ہے مگر ان کے کھانا کھانے کی کوئی مستقل جگہ نہیں ہے اس لئے ایک ڈائننگ ہال کی تعمیر اشد ضروری ہے جہاں سب طلبہ ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا سکیں۔




We have been serving for 14 years
to provide Deeni & Islamic Education for
poor, orphan and needy girls & boys

Be a part of us