+91-9525254712
صبح ۲۲ صفر ۱۴۳۸ھ مدرسے میں حاضری ہوئی طلبہ کرام کی زیارت ہوئی ابھی عمارت کا باقاعدہ انتظام نہیں ہے اس وجہ سے فکر بھی ہو ئی اور دل سے یہ دعا نکلی کہ اللہ اس کا حسب ضرورت انتظام فرمائے اس لیے آپ حضرات اصحاب خیر سے درخواست ہے کہ اس کی طرف خاص توجہ فرما کر تعاون فرمائیں۔
الحمدللہ اج جامعہ ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالی عنہ فاروق نگر پوسٹ دلن ضلع کٹیہار حاضری کی سعادت حاصل ہوئی اس مدرسے نے انتہائی قلیل مدت میں ترقی کی طویل مسافت طے کی۔اس کی کارکردگی کو دیکھ کر یہ یقین ہو چلا کہ انشائاللہ یہ ادارہ ایک اسلامی قلعہ،مینار نور اور اسلامی تعلیم و تربیت کا ایسامرکز ثابت ہوگا جس سے ہماری نئی نسلیں تربیت پا کر اسلام کا نمائندہ بن کر ابھریں گی۔
دینی مدارس امت اسلامیہ کے لیے ایک نعمت غیر مترقبہ ہے انہی مدارس میں جامعہ ابو موسی اشعری رضی اللہ تعالی عنہ ہے۔ تمام اہل خیر حضرات سے درخواست ہے کہ مدرسے کا دامے درمے سخنے تعاون فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔
جامعہ ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالی عنہ فاروق نگر ضلع کٹیہار بہار میں سالانہ اجلاس کے موقع پر حاضری ہوئی مدرسہ کا تعلیمی معیار بلند ہے طلبہ اسلامی اور اخلاقی اقدار سے اراستہ ہیں،اساتذہ باصلاحیت مخلص اور محنتی ہیں نظم و نسق قابل اعتماد ہاتھوں میں ہے۔
ا ٓج مورخہ 25 سفر 1438 ہجری کو جامعہ ابو موسی اشعری فاروق نگر ضلع کٹیہار بہار میں حاضری ہوئی۔یہ مدرسہ 2011 سے قائم ہے اور دینی تعلیم کی نشر و اشاعت نونہالان اسلام کی دینی تربیت اور معاشرے کی اصلاح میں اہم خدمات انجام دے رہا ہے۔
بفضلہ تعالی اج مورخہ 26 فروری بروز جمعہ مدرسہ ابو موسی اشری رضی اللہ تعالی عنہ میںحافظ عبدالغفور صاحب مہتمم مرکزی دارالعلوم پال سورت اور ان کے رفقا کے ساتھ مسجد کے افتتاح کے موقع پر حاضری کا شرف حاصل ہوا یہاں کے حالات اور نظم دیکھ کر دل کو بہت خوشی ہوئی فی الحال اس ادارے میں درسگاہ بوسیدہ حالت میں ہے اہل خیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس طرف توجہ دیں اور دل کھول کر اس ادارے کی امداد کریں ادارہ آپ کی توجہ کا مستحق ہے ۔